پاک بھارت مذاکراتی عمل جون میں شروع ہوگاعبدالباسط

پاکستان اوربھارت کی حکومتیں مسائل قالین کے نیچے چھپا نہیں سکتیں، پاکستانی ہائی کمشنر

مسئلہ کشمیرکے ساتھ ساتھ سیاچن اورسرکریک کے مسائل بھی حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ آئندہ جون میں پاک بھارت مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہوجائیگا۔


میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے امید ظاہرکی کہ مسائل کوحل کرنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوگی، انھوں نے کہا کہ جون تک بھارت میں نئی حکومت نے اپنا کام شروع کیا ہوگا اورپاکستان جتنی جلدی ممکن ہوسکے بات چیت کاخواہشمند ہے،انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کی حکومتیں مسائل کوقالین کے نیچے چھپا نہیں سکتیں۔

عبدالباسط نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاچن اورسرکریک کے مسائل بھی موجود ہیں جنھیں حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،خطے میں صورتحال تیزی سے بدلتی جارہی ہے، پاکستان اور بھارت کی یہ ذمے داری ہے کہ وہ خطے میں امن قائم کرنے کیلیے اب سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کریں۔
Load Next Story