عابد علی نے نئی سلیکشن کمیٹی سے توقعات باندھ لیں
نئی مینجمنٹ کمیٹی اے ٹیموں کے ٹورز بھی پلان کررہی ہے، جو بہترین فیصلہ ہے، ٹیسٹ کرکٹر
قومی کرکٹ ٹیم کے ریکارڈ ساز اوپنر عابد علی نے کم بیک کے لیے نئی سلیکشن کمیٹی سے توقعات وابستہ کرلیں۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی اے ٹیموں کے ٹورز بھی پلان کررہی ہے، جو بہترین فیصلہ ہے، قومی ٹیم کے بیک اپ کے لیے ایسے ٹورز بہت اہم ہوتے ہیں۔
عابد علی نے اس یقین کا اظہارکیا کہ ہارون رشید اور دوسرے سلیکٹرز انہیں ان ٹورزمیں پاکستان کی نمائندگی کا دوبارہ ضرور موقع دیں گے، سال 2021 میں قائداعظم ٹرافی کے میچ کے دوران عابد علی کو دل میں تکلیف ہونے پر دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے، جس کے بعد سے اب تک وہ قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
ڈاکٹرز کی ہدایات پر ریسٹ کرنے کے بعد انہوں نے گزشتہ برس ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی فٹنس اور فارم ثابت کی۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے عابد علی 16 ٹیسٹ میچز میں 4 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 49 کی اوسط کے ساتھ 1 ہزار 180 رنز بناچکے ہیں جبکہ 6 ایک روزہ میچز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کے ساتھ ان کے رنز کی تعداد 1 ہزار 234 ہے۔
واضح رہے کہ عابد علی پہلے ٹیسٹ اور پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔