ایک بار ہی جان لے لو پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے پر مایا علی برہم

مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے

(فائل فوٹو)

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں نئے اضافے پر شوبز اداکارہ مایا علی نے ردِعمل دے دیا۔

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پیٹرول میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ 'مسٹر شہباز شریک ایک ہی بار جان لے لو۔'




مایا علی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جو کہ عوام کیلئے مشکلات اور شدید مہنگائی کا سبب بن رہی ہے۔
Load Next Story