مصر میں صدارتی انتخابات کےلئے سابق آرمی چیف فتح السيسی نے کاغذات جمع کرا دیئے

عبدالفتح السيسی کی جانب سے ان کے وکیل محمد بحا ابو شقاء نےکاغذات نامزدگی جمع کرادئے ہیں۔

عبدالفتاح السیسی نے ہی مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹا تھا فوٹو: فائل

مصر میں سابق آرمی چیف عبدالفتح السيسی نے صدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق آرمی چيف فیلڈ مارشل عبدالفتح السيسی کی جانب سے ان کے وکیل محمد بحا ابو شقاء نے دارالحکومت قاہرہ ميں اليکشن کميشن کے صدر دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔ مصر کے قانون کے مطابق کسی بھی شہری کے لئے صدارتی انتخابات ميں حصہ لينے کے لئے ملک کے تمام صوبوں ميں کم از کم ايک ايک ہزار ووٹروں کی تحريری حمايت لازمی ہے اور السيسی کے کاغذات جمع کرانے کے لئے اُنہيں دو لاکھ رائے دہندگان کی حمايت حاصل ہوئی۔


واضح رہے کہ مصر ميں صدارتی انتخابات 26 اور 27 مئی کو منعقد ہوں گے اور عام خيال يہی ہے کہ اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون کے سابق صدر محمد مرسی کا تختہ الٹنے والے طاقتور سابق آرمی چيف السيسی باآسانی يہ انخابات جيت جائیں گے۔

Load Next Story