کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری
محکمہ موسمیات نے تین روز کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کی تھی
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون، سرجانی،نارتھ کراچی، گلشن معمار میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ژالہ باری بھی ہورہی ہے۔
آج صبح سویرے سے گہرے بادل چھائے ہوئے تھے جس کے بعد وہ برس گئے اور شہر سمیت گردو نواح میں تیز بارش ہوئی ہے۔
بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا، ہوا میں خشکی ختم ہوگئی اور نمی کا تناسب بڑھ گیا تاہم سڑکوں پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے جہاں کچھ ہی گھنٹوں میں بارش متوقع ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے تین روز کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔