عمران فاروق مشعل راہ اور ایم کیو ایم کا سرمایہ تھے الطاف حسین

خلق خداکی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،نائن زیروپرعطیات جمع کرانیوالوںسے خطاب

خلق خداکی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،نائن زیروپرعطیات جمع کرانیوالوںسے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہید کنوینئر اور شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوان کی دوسری برسی پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔


حق پرستی کی تحریک اپنی منزل پر ضرور پہنچے گی۔ ڈاکٹر عمران فاروق کی دوسری برسی کے موقع پر بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر عمران فاروق ایم کیوایم کاسرمایہ تھے،وہ کٹھن سے کٹھن اور نامساعدحالات میں بھی ثابت قدم رہے اورتحریک کے مشن ومقصدکیلیے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔شہید نے تحریک کیلیے جوقربانیاںدیں انھیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ ڈاکٹر عمران فاروق حق پرستی کی راہ پرچلنے والوں کیلیے مشعل راہ ہیں اور پوری قوم شہید انقلاب کو ان کی قربانیوں پر سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

علاوہ ازیں نائن زیرو پرعطیات جمع کرانے والے مخیر حضرات، عوام اورایم کیوایم کے کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ خلق خداکی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، ایم کیوایم کے کارکنان رات دن جو کام کررہے ہیں اس سے بڑاعظیم جذبہ اورکوئی نہیں،دکھی انسانیت کی خدمت کیلیے جولوگ عطیات جمع کرارہے ہیں،اللہ تعالیٰ ان پراپناخصوصی کرم فرمائے اورانھیںاپنی بارگاہ میںقبول ومقبول فرمائے۔ انھوں نے کہاکہ عبدالرئوف صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دیکرثابت کردیاکہ ایم کیوایم کے نزدیک وزارتوںکی کوئی حیثیت نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story