سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کا نسخہ بتادیا

بولرزکو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، سچن

بولرزکو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، سچن

بھارتی لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کو بچانے کا نسخہ بتادیا۔

ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مخصوص پانچ روز اور پچز پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس بحث کو چھوڑ کر ہمیں اس جانب توجہ دینی چاہیے کہ ٹیسٹ کرکٹ کو پرکشش کیسے بنایاجاسکتاہے۔


سابق کپتان نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ بولرزکو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، ایک بولر کو ہر گیند پر بیٹر کی طرف سے چیلنج کا سامنا ہوتاہے تو پھر بیٹر کو بھی ہر قسم کی گیند کا سامنا کرنا چاہیے۔

ان کا اشارہ شاید باؤنسرز کی پابندی ختم کرنے کی طرف ہے۔
Load Next Story