عمران کی ممکنہ گرفتاری اسد عمر کا چیف جسٹس کو خط از خود نوٹس کی درخواست
عمران خان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے، اسد عمر
چئیرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے امکانات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ساتھ ان سے ملاقات کی کوشش بھی کی تاہم ملاقات نہ ہوسکی۔
مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھ کر کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے، عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں، انہوں نے کل لاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی، عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارووائیوں سے منع کیا تھا، مگر پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا۔
اسدعمر نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں ، اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کاماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں ، ان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے۔
یہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کو ذاتی طور پر پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چیف جسٹس کی رہائش گاہ روانہ ہوگئے جہاں وہ انہیں خط پیش کرینگے۔
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی استدعا کی تاہم تحریک انصاف کے وفد کو چیف جسٹس سے ملاقات کی فی الحال اجازت نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وفد کی سپریم کورٹ میں ڈپٹی رجسڑار سے ملاقات کی ہدایت کردی گئی۔