گرفتاری کا خدشہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور ہائی کورٹ سے گزشتہ روز حفاظتی ضمانت لی ہے، عمران خان

نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے، درخواست:فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری کے خدشے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے۔ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل


عمران خان نے عدالت سے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کیس میں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہورہے ہیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کس ایف آئی آر میں ضمانت چاہیے ؟ متفرق درخواست کے ذریعے کیسے درخواست دائر ہو سکتی ہے ؟ بلینک آرڈر کیسے جاری کیا جا سکتا ہے۔

 
Load Next Story