یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کردیا
فیصلہ الیکشن میں تمام امیدواروں کو برابر کی بنیاد پر موقع فراہم کرنے کیلئے کیا ہے، یوٹیوب انتظامیہ
آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل بحال کردیا۔
یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ووٹرز کو الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو برابر کی بنیاد پر سننے کا موقع فراہم کرنے کیلئے گیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیویب چینل پر اب کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور وہ ویڈیوز پوسٹ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یوٹیوب نے 6 جنوری 2021 کو سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی دارالخلافہ میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ آور ہونے کے بعد ان کے چینل پر ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ معطل کر دیے تھے جس کے بعد انہوں نے ' ٹرتھ سوشل ' کے نام سے اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرایا تھا تاہم اب تینوں پلیٹ فارمز کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب سبسکرائبرز کی تعداد 26 لاکھ ہے جبکہ ٹوئٹر پر انہیں 8 کروڑ 70 لاکھ، فیس بک پر 3 کروڑ 40 لاکھ اور انسٹاگرام پر 2 کروڑ 30 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔