ٹرمپ نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر کارکنان کو احتجاج کی کال دے دی
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی عنقریب گرفتاری کا دعوی کیا ہے اور حامیوں کو احتجاج کی کال دے دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک جسم فروش امریکی خاتون کی جانب سے سابق صدر پر جنسی تعلقات اور پھر خاموش رہنے کیلئے رقم ادائیگی کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے بےبنیاد قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کو منگل کے دن گرفتار کیا جائے گا لہٰذا کارکنان جمہوریت کی سالمیت کیلئے بھرپور احتجاج کریں۔
الزامات کی تحقیقات نیویارک کی ایک عدالت کرے گی۔ رپورٹس کے مطابق اگر الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو ڈونلڈ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہونگے جن پر فرد جرم عائد ہوگی۔
دوسری جانب ٹرمپ کے وکیل اور ترجمان نے کہا کہ استغاثہ کی طرف سے اب تک اس حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ انہیں منگل کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے۔