پی ایس ایل8 کی ٹیم کا اعلان ہوگیا شاہین کپتان نامزد

ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات خود مختار پینل نے کیا، بورڈ

ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات خود مختار پینل نے کیا، بورڈ (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان کردیا، لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان نامزد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں پی ایس ایل ایٹ کیلئے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، اسکواڈ میں ملتان سلطانز کے 5 ،پشاور زلمی کے 3، لاہور قلندرز کے 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ملتان سلطانز کے محمد رضوان، رائیلی روسو، کیرن پولارڈ،عباس آفریدی اور احسان اللہ، پشاور زلمی کے بابراعظم، محمد حارث، صائم ایوب، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور کراچی کنگز کے عماد وسیم ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: کیا شاہین نے بیٹنگ میں خود کو دوبارہ پروموٹ کرکے تنقید کا جواب دے دیا؟

ٹیم آف دی پی ایس ایل کا انتخابات ہارون رشید، بازید خان، ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنا میر پر مشتمل خود مختار پینل نے کیا ہے۔

Load Next Story