سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
ممبئی پولیس نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی ہے
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینسٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئ پولیس نے سلمان خان کے قریبی ساتھی کی مدعیت میں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت روہت گرگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کے قریبی ساتھی کو روہت گرگ نامی شخص کی جانب سے ای میل پر سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گینگسٹر گولڈی برار سلمان خان سے براہ راست ملنا چاہتا ہے۔
ای میل پر ملنے والی قتل کی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے، بھارتی گینگسٹر
یاد رہے کہ اس سے قبل جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ اُس کی زندگی کا واحد مقصد سلمان خان کو قتل کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی اداکار کو کئی مرتبہ لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔