جرمن ماڈل کلاڈیا سیزلا ’’دیسی کاٹے‘‘ میں آئٹم سانگ کریں گی
ریکھا بھردواج کی آواز اور کیلاش کھیر کی دھنوں سے سجا گانا ’’پٹنے والی ہوں‘‘گاؤں میں عکس بند کیا جائے گا
جرمن ماڈل کلاڈیا سیزلا (Claudia Ciesla) بالی ووڈ ہدایتکار آنند کمار کی فلم ''دیسی کاٹے''(Desi Kattey) میں آئٹم سانگ کریں گی۔ کالاڈیا سیزلادیسی لڑکی کے روپ میں آئٹم نمبر ''پٹنے والی ہوں'' پر پرفارمنس کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم ''کھلاڑی 786'' کے آئٹم سانگ ''بلما'' پر پرفارم کرنے کے بعد مجھے متعدد فلموں کی پیشکش کی گئی مگر نے اسکرپٹ پسند نہ آنے کی وجہ سے ان میں کام کرنے سے انکار کر دیا لیکن یہ آئٹم نمبر اترپردیش اور بہار کے انداز کا ایک روایتی گانا ہے جسے دیسی تڑکا لگایا گیا ہے مجھے بہت پسند آیا ہے اور اسی لیے میں نے اس پر پرفارم کرنے کی حامی بھری ہے۔ کیلاش کھیر کی موسیقی پر ریکھا بھردواج کی آوازمیں ریکارڈ کیے گئے گانے کو ایک گاؤں میں عکسبند کیا جائے گا۔ بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کلاڈیا سیزلا کا کہنا تھا کہ ڈانس نمبر پر پرفارمنس کو اپنے لیے ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اور اس کے لیے بپاشا باسو کی فلم ''نمک'' کے ایک گاؤں کے سیٹ پر عکس بند کیے جانے والے گانے کو کئی مرتبہ دیکھا ہے جب کہ کوریوگرافر وشنو دیوا نے بھی ڈانس کے بہت سے سٹپس سکھائے ہیں۔ امید ہے شائقین کو اس گانے پر میری پرفارمنس حیرت زدہ کردے گی۔ بالی ووڈ میں پسندیدہ ڈانسر اداکارہ کے سوال پر 27 سالہ کلاڈیا کا کہنا تھا کہ میں ملائکہ اروڑا خان کو پسند کرتی ہوں اور گانے ''چھیاچھیا'' کے دنوں سے ان سے متاثر ہوں۔
وہ ایک بہترین پرفارمر ہیں، میری خواہش ہے کہ کسی دن میں بھی ان کے ساتھ کسی گانے پر ڈانس کروں۔ واضح رہے کہ کلاڈیا کی رائیلٹی شو بگ باس کے سیٹ پر اکشے کمار سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سپراسٹار نے اسے اپنی فلم ''کھلاڑی 786'' میں آئٹم نمبر پر پرفارم کرنے کی پیشکش کر دی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ فلموں کا حصہ بننے کے لیے ہندی بولنے کے علاوہ بالی ووڈ اسٹائل میں ڈانس کرنا بھی سیکھ چکی ہوں اور اس وقت بہترین اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں۔
امید ہے کہ جلد ہی مجھے کوئی ایسی فلم مل جائے گی جس میں پرفارم کرکے بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں اپنی جگہ بنالوں گی۔ واضح رہے کہ آنند کمار کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم میں سنیل شیٹی، آکھیل کاپر، جیا بھنسالی، تائی باجپائی اور مرلی شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اسے اسی برس 28 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔