نارتھ کراچی میں ڈکیت کو ہلاک کرنیوالے بہادر سکیورٹی گارڈ کو پولیس کا نقد انعام
سکیورٹی گارڈ وقار احمد کو اُسکی بہادری پر ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں مدعو کیا گیا
ہوٹل پر شہریوں سے ڈکیتی ناکام بنانے اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو کو ہلاک کرنے والے سیکیورٹی گارڈ کو بہادری پر پولیس کی جانب سے 25 ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی صبح سرسید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی ون میں ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے اور فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو کو ہلاک کرنے والے نجی سیکیورٹی گارڈ وقار احمد کا بیان سامنے آگیا ہے۔
سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ وہ اتوار کی صبح ہوٹل پرناشتہ کرنے گیا تھا جہاں موٹر سائیکل پرسوار 2 مسلح ملزمان ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے تو میں نے پیچھے سے ڈاکوؤں کو للکارا جس پر ڈاکوؤں نے میری طرف فائرنگ کردی۔
سکیورٹی گارڈ وقار احمد کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سکیورٹی گارڈ وقار احمد کو اُسکی بہادری پر ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں 25 ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا، سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور وہ اپنی ذمہ داری پوری کررہا تھا۔