کراچی سکیورٹی گارڈز کے بھیس میں 4 ڈاکو گرفتار بھاری اسلحہ برآمد
ملزمان نے 7 ماہ جیل کاٹی اور وہیں گینگ بنایا، دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
سائٹ سپرہائی وے پولیس نے جنجال گوٹھ سے سوزوکی پک اپ میں سکیورٹی گارڈ کے بھیس میں سوار 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ۔
دوران گشت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوزوکی پک اپ نمبر KS-7548 میں سوار 4 مشکوک افراد کو روک کر تلاشی لی تو ان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد ہوگیا۔ گرفتار ملزمان میں رجب علی ، عثمان ، نور اللہ اور وسیم شامل ہیں، جن سے ایک رائفل ڈبل ٹو ، ایک رپیٹر 12 بور اور ایک پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سکیورٹی گارڈز کے بھیس میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان نے متعدد علاقوں میں وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔گرفتار ملزمان نے 7 ماہ جیل بھی کاٹی اور وہیں اپنا گینگ بنایا تھا ۔ملزمان اس سے پہلے بھی گبول ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
علاوہ ازیں سچل ، لانڈھی اور کلاکوٹ پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔
سچل پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب سپرہائی وے اسکیم 33 سمیرا چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 30 سالہ رمضان ولد جنت گل اور 25 سالہ نجیب ولد لال محمد کے نام سے کے گئی ۔ ملزمان سے دو 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فونز ، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔ ملزمان کے علاج کے بعد ان سے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا ۔
اُدھر لانڈھی پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب 89 بجری اسٹاپ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت 32 سالہ سکندرخان ولد منشا خان کے نام سے کی گئی ۔ ملزم کا ایک ساتھی جس کا نام احمد معلوم ہوا ہے، رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
گرفتار ملزم سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ ایمونیشن ، موبائل فون اور نقدی اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
کلاکوٹ پولیس نے لیاری چیل چوک جمیلہ اسٹریٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 30 سالہ ظہیر عباس ولد امانت علی کے نام سے کی گئی ۔ملزم سے ایک ٹی ٹی پستول ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ۔