موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں 32 فیصد کمی ریکارڈ

8 ماہ میں ملک میں 838،880 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی

8 ماہ میں ملک میں 838،880 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی (فوٹو : فائل)

ملک میں موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 32 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔


آل پاکستان آٹو مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 838،880 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1،228،540 یونٹس موٹر سائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
Load Next Story