منڈی بہاؤ الدین میں تاریخ کی شدید ژالہ باری نے شہریوں کو حیران کر دیا

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اتنی ژالہ باری دیکھی ہے

(فوٹوئٹر)

منڈی بہاؤ الدین میں تاریخ کی سب سے شدید ژالہ باری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

موسم نے رنگ بدلا تو آسمان سے پانی کے بجائے برف کے ٹکڑے برسنے لگے شدید ژالہ باری نے منڈی بہاالدین جیسے کسانوں کے شہر کو بھی سفید چادر سے ڈھک دیا۔ یہ نظارہ منڈی بہاالدین کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔

گھروں کی چھتیں سڑکیں اور فصلوں کے کھیت سب ہی شدید ژالہ باری سے اس طرح ڈھک گئے کہ مغربی ممالک جیسا منظر پیش کرنے لگے۔ ایسے میں جہاں یہ نظارے دیکھ کر شہری لطف اندوز ہوئے وہیں کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
Load Next Story