عمران خان فواد چوہدری اور اسد عمر توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلب

پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت بھی بدھ کو ہوگی، عمران خان کو نوٹس جاری

فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین عدالت کیس میں آج طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کیخلاف درج توہین الیکشن کمیشن کیس کو آج سماعت کیلیے مقرر کرلیا ہے۔


کیس کی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسعد عمر کو نوٹس جاری کردیے اور تینوں رہنماؤں کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کل ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کیس کی سماعت کل صبح دس بجے ہو گی جبکہ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story