تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں زلمے خلیل زاد

حکومت نے عمران کو ریاست کا دشمن نمبر 1 بنانے کی ٹھان لی ہے، سابق امریکی سفارت کار

زلمے خلیل زاد (فوٹو: فائل)

سابق امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔

سابق امریکی سفارت کار زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کا بھی کہہ سکتی ہے، ان اقدامات سے سیاسی پولرائزیشن اور تشدد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام چار بجے ہوگا

زلمے خلیل زاد نے کہا ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس طرح کے اقدامات پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کریں گے۔

Load Next Story