’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘
چاہتا ہوں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو، شعیب اختر
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور فین میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لے۔
ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اُٹھا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم نے پاکستان کو ''ون ڈے ورلڈکپ'' کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے سب کی اپنی رائے ہوتی ہے تاہم میری دونوں ممالک کے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی غیر ضروری تبصروں سے دور رہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔