ای سی سی اجلاس کل ہوگا رمضان ریلیف پیکیج پیش کیا جائیگا

2ارب کے پیکیج کے تحت اشیائے ضروریہ پر 15 سے 20 فیصد تک سبسڈی دیے جانیکا امکان

حکومت نے اصولی منظوری دیدی، پابندی کے باوجود نئے سی این جی اسٹیشنز کے این او سی پر غور ہوگا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو رعایتی نرخوں پراشیا ضروریہ کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے سے زائدمالیت کا رمضان پیکیج دینے کااصولی فیصلہ کیاہے تاہم حتمی منظوری کے لیے رمضان پیکیج کل(جمعرات)ای سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔


اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق کل سہہ تین بجے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میںپابندی کے باوجوداوگراکی طرف سے نئے سی این جی اسٹیشنز کے قیام کیلئے این اوسیزجاری کرنے سمیت پانچ نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لیا جائیگا اس کے علاوہ اجلاس میں ایس آراونمبری 15(I)/2010 کے ذریعے کاٹن یارن پردی جانیوالی ٹیکس کی چھوٹ واپس لینے کی بھی منظوری دینے کاجائزہ لیاجائیگا۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کی طرف سے تیارکردہ رمضان ریلیف پیکج بھی منظوری کیلئے پیش کیاجائیگاذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت عوام کوملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں، چاول، چینی، بیسن ،گھی اوردیگراشیائے ضروریہ سمیت مجموعی طورپرایک سوسے زائد اشیاء مارکیٹ سے سستے داموں فراہم کی جائیںگی اوراہم اشیائے ضروریہ پرعوام کو15سے 20 فیصدتک سبسڈی دیئے جانیکا امکان ہے۔
Load Next Story