ڈی جی خان میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی پر اہل علاقہ نےمیپکو ٹیم کو یرغمال بنا لیا
میپکو حکام اور علاقہ عمائدین کے درمیان کئی گھنٹوں کے مذاکرات کے بعد عملے کے ارکان کو رہا کردیا گیا۔
فورٹ منرو میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کرنے والی میپکو ٹیم کو اہل علاقہ مکینوں نے یرغمال بنالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں میپکو کے اہلکاروں نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کئی کنڈے اور وہاں نصب پی ایم ٹیز اتار لیں، جس پر علاقے میں اشتعال پھیل گیا اور لوگوں نے ناصرف پی ایم ٹیز قبضے میں لے لیں بلکہ ایس ڈی او سمیت عملے کے ارکان کو بھی یرغمال بنالیا، صورت حال پر قابو پانے کے لئے بارڈر ملٹری پولیس کو طلب کیا گیا تاہم بعد ازاں میپکو حکام اور علاقہ عمائدین کے درمیان کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد عملے کے ارکان کو رہا کردیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے واپڈا کو بجلی چوری روکنے اور واجبات کی عدم ادائیگی والے فیڈرز کے صارفین سے وصولی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کررکھے ہیں۔