واجبات کی عدم ادائیگی پر سعودی حکام کی پی آئی اے پروازیں بند کرنے کی دھمکی
اگر 17 اپریل تک واجبات کی رقم ادا نہ کی گئی تو پی آئی کی پروازیں بند کردی جائیں گی، سعودی سول ایوی ایشن
لاہور:
سعودی سول ایوی ایشن نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کا نوٹس جاری کردیا جس کے باعث عمرہ پروازیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعوی سول ایوی ایشن پی آئی اے انتظامیہ کو واجبات کی عدم ادائیگی پر گزشتہ ایک ہفتے سے نوٹس جاری کررہی ہے تاہم واجبات کی عدم ادائیگی پر گزشتہ روز سعوی سول ایوی ایشن نے حتمی وارننگ جاری کی ہے جس کے مطابق 17 اپریل سے پی آئی اے کی پروازوں کو بند کردیا جائے گا۔
سعودی سول ایوی ایشن کی وارننگ سے متعلق سعودی عرب میں پی آئی اے کی انتظامیہ ایک ہفتے سے ہیڈ آفس کو وارننگ سے آگاہ کررہی ہے تاہم ابھی تک واجبات ادا نہیں کئے گئے۔ پی آئی اے کے ذمے واجبات میں جہازوں کی پارکنگ اور ایئرپورٹ پر دیگرسہولتوں کے ساتھ ساتھ سال 2005 سے 5 لاکھ ریال کی رقم بھی شامل ہے۔