پہلا ٹی20 پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا

قومی ٹیم کے 4 پلئیرز آج افغانستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کریں گے

قومی ٹیم کے 4 پلئیرز آج افغانستان کے خلاف میچ میں ڈیبیو کریں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

افغانستان کے خلاف آج پہلے ٹی20 کے لیے پاکستان ٹیم نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا۔

دونوں ٹیمیں آج شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں شام 9 بجے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی20 میچ کیلئے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا ہے، فاسٹ بولر زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر اور صائم ایوب ڈیبیو کریں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔


مزید پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں خواب کی تعبیر قرار دیتے ہوئے عزم اظہار کیا ہے کہ سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

قبل ازیں شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں پاک افغان ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں شاداب خان اور راشد خان نے شرکت کی تھی۔

Load Next Story