مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری

افطار کے پکوان کا انتخاب اعلیٰ ترین معیارات اور ضروریات کو مدنظر رکھ کر اپنایا جاتا ہے

مسجد نبوی میں افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے؛ فوٹو: فائل

ہر سال کی طرح اس سال بھی مسجد نبوی میں روزہ داروں کو افطار کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے غذائیت کے شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والی 11 کمپنیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے مسجد نبوی میں دنیا بھر سے آنے والے مسلمانوں کی کثیر تعداد موجود ہے جنھیں افطار کرانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

روزہ داروں کو کھجور اور زم زم کا بابرکت پانی فراہم کیا جاتا ہے جس سے روزہ دار افطار کرتے ہیں اور ساتھ صحت بخش، عمدہ اور لذیذ پکوان بھی پیش کیے جاتے ہیں۔


ان پکوان کی تیاری کے لیے سعودی حکومت نے غذائیت کے شعبے میں مہارت رکھنے والی 11 کمپنیوں کی منظوری دی تھی جو صحت کے عالمی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے افطار بناتے ہیں۔

مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کا کہنا ہے کہ عبادت گزاروں کو محفوظ اور صحت مند طریقوں سے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ روزہ داروں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی کو محفوظ بنانے کے لیے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنایا جاتا ہے اور عالمی ضروریات و معیارات کے مطابق افطاری کی اشیا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

ان پکوان کو ایک افطار باکس میں رکھا جاتا ہے اور آب زم زم کے بوتل کے ساتھ روزہ داروں کو دیا جاتا ہے۔ مغرب کی اذان سے قبل روزہ دار افطار کے دستر خوانوں کے سامنے کھڑے ہو کر مغرب کی اذان کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وقت ہوتے ہی افطاری کریں۔
Load Next Story