شمالی وزیرستان میں آپریشن سے گریز کیا جائے فضل الرحمن

امریکا نے وزیرستان میںحالات خراب کیے،ڈرون حملے بندکیے جائیں،جرگے سے خطاب

امریکا نے وزیرستان میںحالات خراب کیے،ڈرون حملے بندکیے جائیں،جرگے سے خطاب

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے جنوبی وزیرستان ایجنسی اور شمالی وزیرستان ایجنسی میںقبائل اورحکومت کے درمیان امن معاہدات کرائے مگرامریکا نے ہمیشہ ان معاہدات کوتوڑااورحالات خراب کیے۔


شمالیوزیرستان میں آپریشن سے گریزکیاجائے۔میڈیاسیل کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسلمان پیغمبراسلام ؐکی شان میںادنی سی گستاخی برداشت نہیںکرسکتے ہیں۔انھوں نے کارکنوںپرزوردیاکہ گستاخانہ فلم کے خلاف وہ پرامن احتجاج کریں۔

دریں اثنا ڈیرہ میںجرگے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاکہ ہمارے حکمرانوں نے ماضی میں بھی امریکی دبائو کے تحت فیصلے کیے اب بھی حکمران امریکا ہی کے زیراثرہیںہمارامطالبہ ہے امریکا ڈرون حملے بند کرے دریںاثنا جے یوآئی سیکر یٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اورسیکر یٹری اطلاعات مولا نا محمدامجدخان نے کہاکہ گستاخانہ فلم کے پیچھے یہودی لابی بیٹھی ہے امریکی حکومت کاصرف ایک بیان اس سنگین مسئلے کاحل نہیںفلم بنانیوالے تمام افرادکوگرفتارکیاجائے ۔
Load Next Story