پنجاب اور کے پی انتخابات سپریم کورٹ رجسٹرار نے پی ٹی آئی کی درخواست تسلیم کرلی

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست

تحریک انصاف کی سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواست

تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں الیکشنز ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن اور گورنر کے پی کے فیصلوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی نے الیکشن تاریخ کی تبدیلی کیخلاف مشترکہ آئینی درخواست عدالت عظمی میں دائر کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے


اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی نے آئینی درخواست دائر کی۔ تحریک انصاف، سیکرٹری اسد عمر، میاں محمود الرشید اور عبد الرحمان بھی مشترکہ درخواستگزاروں میں شامل ہیں۔

آئینی درخواست میں وفاق،پنجاب ، کے پی کے، وزارت پارلیمانی امور ، وزارت قانون اور کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی مشترکہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلہ سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

بعد ازاں رجسٹرار سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست پر نمبر لگا دیا اور کوئی اعتراض بھی نہیں اٹھایا گیا۔
Load Next Story