لاپتہ افراد کی بازیابی کے درجنوں کیسز میں نتیجہ صفر ہے سندھ ہائیکورٹ
عدالت نے نوید علی، منیب علی کو بازیاب کرا کر رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر نوید علی، منیب علی کو بازیاب کراکر وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو رپورٹ پیش کرنے حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نوید علی، منیب علی کو بازیاب کرا کر رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت لاپتا افراد کی عدم بازیابی اور جے آئی ٹیز، صوبائی ٹاسک فورس پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 22 جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس مگر لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ ایسی جے آئی ٹیز اور ٹاسک فورس کا کیا فائدہ؟
جسٹس شمس الدین عباسی نے ریمارکس دیئے لگتا ہے جے ٹی ٹیز اور پی ٹی ایف والے آتے ہوں گے اور چائے پی کر چلے جاتے ہیں۔ اب تک درجنوں کیسز میں نتیجہ بالکل صفر ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسران کی بھی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ایک مہینے کے بعد کیس لگتا ہے وہی پرانی رپورٹس لے کر آجاتے ہو۔ 2016 سے کیس التوا کا شکار ہے ابھی تک اداروں سے رپورٹس تک حاصل نہیں کرسکے۔ عدالت نے کامران کمال کی گمشدگی کیس میں تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔