انوشکا شرما کو ’مسز کوہلی‘ پکارنا پسند نہیں آیا

بھارتی اداکارہ جب تقریب میں پہنچی تو فوٹوگرافروں نے انہیں ’مسز کوہلی‘ کے نام سے پکارنا شروع کردیا

فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو فوٹوگرافروں کی طرف سے انہیں 'مسز کوہلی' کہنا پسند نہیں آیا۔

اداکارہ حال ہی میں ممبئی میں بالی وڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون ایوارڈز میں شرکت کی اور وہ سیاہ رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

انوشکا شرما جب تقریب میں پہنچی تو فوٹوگرافروں نے انہیں 'مسز کوہلی' کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔

اداکارہ نے اس موقع پر براہ راست ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ میرے کان بج رہے ہیں، شاید وہ کل سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔








View this post on Instagram


A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






انوشکا کا اشارہ بھارتی اسپورٹس ایوارڈز کے بارے میں تھا جس میں انہوں نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ شرکت کی تھی۔

اداکارہ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو 'چکدے ایکسپریس' کے ساتھ اداکاری کے میدان واپسی کر رہی ہیں۔ یہ ان کے 5 سال کے وقفے کا اختتام ہوگا کیونکہ ان کا آخری کام 2018 کی فلم 'زیرو' تھا۔

'چکدے ایکسپریس' سابق ہندوستانی کپتان جھولن گوسوامی کے بارے میں ایک اسپورٹس ڈراما ہے۔
Load Next Story