جاپانی جزیرے پر بنے اسکول کی واحد طالبہ کی گریجویشن مکمل

میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اپنے کالج کی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، اکینواماناکا

اماناکا کے گریجویشن مکمل ہونے کی تقریب کا ایک منظر، [فائل-فوٹو]

ایک 15 سالہ لڑکی جو کہ جاپان کے دور دراز اوتیشیما جزیرے پر بنے واحد کالج کی اکلوتی طالبہ تھیں، نے 9 سال بعد اپنی گریجویشن مکمل کرلی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اکینو اماناکا جو مغربی جاپان کے ایک دور دراز جزیرے پر واقع اپنے کالج کی اکلوتی طالبہ تھیں جنہوں نے اس موسم بہار میں اکیلے گریجویشن کرنے پر اپنے اساتذہ، خاندان اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔


مغربی جاپان میں کاگاوا شہر کے ساحل سے 15 کلومیٹر دور واقع اوتیشیما جزیرہ اسی شہر کا حصہ ہے جس کا رقبہ 0.6 مربع کلومیٹر اور ساحلی پٹی تقریباً 3.8 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس جزیرے پر 34 افراد رہائش پذیر تھے۔ ماہی گیری جزیرے پر رہنے والوں کی اہم ذریعہ آمدنی ہے تاہم جزیرے کو عمر رسیدہ آبادی کا سامنا ہے۔ ایماناکا اس جزیرے کی 18 سال سے کم عمر والی واحد رہائشی ہیں۔

کالج میں اپنے گزشتہ 9 سالوں کی عکاسی کرتے ہوئے ایماناکا نے کہا کہ یہ وقت بہت جلدی گزر گیا اور پتہ نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اپنے کالج کی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔ اپنے اساتذہ، میرے خاندان اور جزیرے کے لوگوں کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔
Load Next Story