بھٹوکے قاتل ہی بینظیرقتل میں ملوث ہیںمولابخش چانڈیو

ن لیگ کی نیت میںفتورہے،ملک میں انتشارچاہتی ہے،نوازشریف کے مقدرمیں بھٹوبننانہیں

ن لیگ کی نیت میںفتورہے،ملک میں انتشارچاہتی ہے،نوازشریف کے مقدرمیں بھٹوبننانہیں

وفاقی وزیربرائے سیاسی امور مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کی خاطرصدرآصف زرداری اور پیپلز پارٹی نے بے نظیربھٹوکے قتل کوتھوڑے عرصے کیلیے بھلا دیا ہے۔


حیدرآبادکے مقامی ہوٹل میں سی این جی ڈیلرزایسوسی ایشن کے تیسرے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکے قتل کونہیں بھلایانہیں جاسکتا،ان کے قتل میں وہ ہی ملوث ہیں جو ذوالفقار بھٹوکے قتل میں ملوث ہیں،نواز شریف نے کیایتم خانہ اور ایدھی فاونڈیشن کھولا ہواہے جو وہ حساب کتاب کی بات کررہے،نوازشریف کے مقدر میں بھٹو بننانہیں،کراچی کے حادثے کو خاص مقصد کیلیے بھلا دیاجائے یہ ممکن نہیں،حکومت اپنے طریقہ کار کے مطابق کارروائی کرے گی۔

ن لیگ کی نیت میں فتورہے اور وہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے،ن لیگ سیاسی فتح حاصل کرنے کے لیے پنجاب کارڈتخلیق کرناچاہتی ہے،ماضی میں جن باتوں اورفیصلوںکی وجہ سے دیگرصوبوں کے قوم پرستوں کو غدارقراردیاجاتارہاہے،میاں برادران ان باتوں اورفیصلوں سے آگے نکل چکے ہیں۔
Load Next Story