راولپنڈی دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان گرفتار

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی صدر

فوٹو : ایکسپریس نیوز

دھمیال پولیس نے دوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔


ایس پی صدر محمد کھوکھر کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان رضوان اور ساجد نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے میاں ریاست اور خضر ریاست کو قتل کر دیا تھا، واقعے کا مقدمہ رواں ماہ نثار حسین کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story