حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی برآمدات 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اسحاق ڈار
یورو بانڈز کیلئے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی پیشکش وصول ہوئیں جبکہ بانڈز کے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران حکومت کی دانش مندانہ پالیسیوں ک باعث اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے ہیں اور برآمدات 16 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس سے ملکی معیشت میں 6 فیصد بہتری ظاہر ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے جاری کردہ یورو بانڈز کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور مطلوبہ تعداد سے زائد لوگوں نے اس میں دلچسپی لی، ان بانڈز کے لئے 6 ارب 90 کروڑ ڈالر کی پیشکش وصول ہوئیں جبکہ اسٹیٹ بینک کو 2 ارب ڈالر بانڈز کی وصولیاں پہلے ہی موصول ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانڈز کے اجرا سے ملک کے مجموعی قرضوں پر کوئی اثر نہیں پڑا بلکہ اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب 67 کروڑ ڈالر ہیں اور 30 ستمبر 2014 تک ہم زرمبادلہ کے ذخائر کا 15 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ اسٹرٹیجک مذاکرات کے اجلاس کے موقع پر دو طرفہ اقتصادی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاکستان نے کولیشن سپورٹ فنڈ میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا اور رواں ماہ فنڈ کی مد میں 38 کروڑ ڈالر کی ادائیگی متوقع ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک کے ساتھ ملاقاتوں میں پاکستانی وفد کو آئی ڈی اے 16 کے رعایتی قرضوں کے بارے میں حوصلہ افزا جواب ملا اور اب عالمی بینک نے پاکستان کے لئے ایک ارب ڈالر کے 2 منصوبوں کی منظوری کے لئے آئندہ ماہ بورڈ میٹنگ طے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرضہ دینے کے معاملہ زیر غور ہے اور بورڈ اس کا فیصلہ کرے گا۔ تھری اور فور جی لائسنسوں کی نیلامی کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لائسنسوں کی نیلامی سے پاکستان میں نہ صرف نئی ٹیکنالوجی آئے گی بلکہ روزگار کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔