شاہ رخ کی فلم ’پٹھان‘ بغیر اسٹوری کا ویڈیو گیم ہے یاسر حسین

’مشن امپاسبل‘ دیکھنے والوں کے لیے پٹھان محض ایک گیم سے زیادہ کچھ نہیں ، یاسر حسین

شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے:فوٹو:فائل

اداکار، رائٹر اور ڈائرکٹر یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان ' بغیر اسٹوری کا ویڈیو گیم ہے۔

یاسر حسین نے انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری میں کہا کہ اگر آپ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرسیریز' مشن امپا سبل ' کی کوئی ایک بھی فلم دیکھ چکے ہیں تو شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' آپ کو ایک بغیر اسٹوری کے ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔


'مشن امپاسبل' میں ہالی ووڈ کے میگا اسٹار ٹام کروز نے ایکشن سے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس میں کئی خطرناک اور ناقابل یقین اسٹنٹ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان اور دپیکا پڈکون کی فلم ' پٹھان' باکس آفس پر غیرمعمولی کامیابی حاصل کر چکی ہے اور فلم نے متعدد نئے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔
Load Next Story