ممنوعہ فنڈنگ اور توہین الیکشن کمیشن کیس کل سماعت کیلیے مقرر عمران خان کو نوٹس جاری
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی، فواد چوہدری اور اسد عمر کو بھی نوٹسسز جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توہین الیکشن کمیشن کیس کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کی، جس کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس اور عمران خان، فواد چوہدری، اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کے کیس کی سماعت کل ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا جبکہ الیکشن کمیشن نے عمران خان ،فواد چوہدری اور اسد عمر توہین الیکشن کمیشن میں طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔