آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کرینگے الیاس بلور

عام انتخابات میںاتحادیاسیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ پارٹی کریگی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات

عام انتخابات میںاتحادیاسیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ پارٹی کریگی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹرالیاس بلورنے کہاہے کہ عوامی نیشنل پارٹی انتخابات میں پیپلزپارٹی سے اتحادنہیںکریگی۔


صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کاانعقادکرواناچاہتی تھی لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی ووٹرلسٹیںتیارنہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات عام انتخابات کے بعد منعقد کرائے جائینگے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں عظیم شبیربلورمیموریل سرجیکل آئی سی یو وارڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے الیاس بلور نے صدر زرداری کوخراج تحسین پیش کیااورکہا کہ انھوں نے عوامی نیشنل پارٹی کو ہمیشہ اہم اتحادی سمجھااورپارٹی قیادت کوعزت دی،اے این پی الیکشن میں انفرادی حیثیت سے حصہ لیگی۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے الیاس احمدبلور کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قراردے دیا،اس سلسلے میں اے این پی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ارباب محمدطاہرکے ساتھ رابطہ کیا گیاتوانھوں نے سینیٹرالیاس بلورکے بیان کواے این پی کی پارٹی پالیسی کے بجائے ان کی ذاتی رائے قراردیااورکہاکہ اے این پی نے 2008کے انتخابات کے بعدپیپلز پارٹی کے ساتھ جواتحاد کیاتھاوہ بڑی کامیابی کیساتھ جاری ہے۔
Load Next Story