کوئٹہ رمضان سستا بازار میں مارکیٹ ریٹ پر اشیا کی فروخت
سستا بازار میں ریلیف نہ ملنے پر لوگوں نے شکایات کےانبار لگادیے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیا گیا رمضان سستا بازار عوامی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔
رمضان سستا بازاراورعام مارکیٹ کی قیمتوں میں کوئی فرق نہ ہونے پر شہری پھٹ پڑے اور سستا بازار میں ریلیف نہ ملنے پر شکایات کےانبار لگادیے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار کے ذریعے رعایتی نرخوں میں اشیائے صرف کی فراہمی کا دعویٰ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
مہنگائی کے ستائے شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سستا بازاروں میں رعایتی قیمتوں پر اشیا کی فراہمی میں ناکام ہوگئی ہے کیونکہ یہاں بھی تاجر وہی قیمتیں وصول کررہے ہیں جن قیمتوں پر عام مارکیٹ میں چیزیں مل رہی ہیں۔