منورظریف معین اخترببوبرال اور مستانہ کی یاد میں تقریب
اداس چہروں پر قہقہے بکھیرنے والوں کی پرفارمنس دیکھ کر آج بھی لوگ ہنس پڑتے ہیں،علی اعجاز
الحمراء لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام شنہشاہ ظرافت منور ظریف ، معین اختر، ببوبرال اور مستانہ کی یاد میں تقریب گذشتہ روز الحمراء ہال نمبر2میں ہوئی جس میں خالد عباس ڈار، سہیل احمد ، علی اعجاز، امان اللہ بہار بیگم ، پرویز کلیم، مدیحہ شاہ ، دردانہ رحمان ، سخاوت ناز، حنیف راجہ ، سیدنور، رفاقت علی خان ، جاوید اقبال کارٹونسٹ ، اورنگزیب لغاری ، طارق طافو، عرفان کھوکھر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے کامیڈین کی فنی خدمات پرشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انھوں نے نئے آنیوالوں کے لیے بہت سی راہیں متعین کیں۔ تقریب کے آخر میں سنیئر اداکار علی اعجازنے کہا کہ یہ شوبز کے چہرے ہیں جنہوں نے اداس چہروں پر قہقے بکھیرتے رہے اور آج بھی جب ان کو دیکھنے والے بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔یہ تقریب دو گھنٹے سے زائد تک جاری رہی ۔ قبل ازیں مصنف وہدایتکار محمد پرویز کلیم نے ان مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔دریں اثنا الحمراء 3 میں تیسرے ببوبرال ایوارڈکا انعقاد بھی کیا گیا اس موقع پر سیاسی ، سماجی اور شوبز سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو یہ ایوارڈ دیے گئے۔