عمران خان کی پینٹنگزہاتھوں ہاتھمریم نواز کی 2 سال بعد فروخت ہوئیرابی پیرزادہ
میں اپنی پینٹگز سے حاصل ہونے والی رقم غریبوں کی مدد کے لیے استعمال کرتی ہوں، رابی پیر زادہ
ماڈلنگ اور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ مصوری بھی کرتی ہیں اور مشہور شخصیات کی پینٹنگز ان کے مداحوں کو فروخت کرکے رقم فلاحی کاموں میں استعمال کرتی ہیں۔
رابی پیر زادہ نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ مریم نواز کی تصویر کو فائنل ٹچ دے رہی تھیں۔
سابق ماڈل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ دو سال ہوگئے ہیں اب تک مریم نواز کی پینٹنگ خریدنے کوئی نہیں آیا جب کہ عمران خان کا اسکیچ فوراً فروخت ہوجاتا ہے۔
رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ میں ان پیٹنگز سے حاصل ہونے والی رقوم سے غریبوں کی مدد کرتی ہوں۔ اس لیے اگر کوئی مریم نواز کی پینٹنگ خریدنا چاہے تو مجھ سے رابطہ کرے۔
علاوہ ازیں رابی پیر زادہ نے دو مزید ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے جو تحریک انصاف کے حق اور مسلم لیگ ن کے خلاف تھے۔
اس ٹوئٹ پر جہاں رابی پیرزادہ کو ستائش اور کچھ تنقید سننے کو ملی وہیں مریم نواز کی پینٹنگ کا خریدار بھی مل گیا۔
رابی پیرز ادہ نے آج تازہ ٹوئٹ میں بتایا کہ بالآخر 2 سال کی تلاش کے بعد مریم نواز کی پینٹنگ ان کے ایک مداح نے خرید لی۔ آج لوگ عیدی لیکر جائیں گے۔ میرا آرٹ اللہ کے بندوں کی مدد کے لیے ہے۔