حب ندی میں 3 دوست ڈوب گئےزیرزمین پانی کے ٹینک میں گرکر کمسن بچی جاں بحق
15 سالہ ندیم معراج ، 20 سالہ واجد مہناج الدین اور 14 سالہ سعد اللہ ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے
حب ندی میں نہاتے ہوئے اتحاد ٹائون کے رہائشی 3 نوجوان ڈوب گئے جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلدیہ ٹاون اتحاد ٹاون کے رہائشی 15 سالہ ندیم معراج ، 20 سالہ واجد مہناج الدین اور 14 سالہ سعد اللہ حب ندی میں نہانے کے دوران ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ان کی چیخیں سن کر وہاں موجود دیگر افراد نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر انہیں تلاش کرنے کی کارروائی شرع کردی۔
اس دوران 15 سالہ ندیم کی لاش مل گئی جبکہ دیگر 2 نوجوانوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رہا اور بالآخر واجد منہاج الدین اور سعد اللہ کی لاشیں بھی سخت جدوجہد کے بعد ندی سے نکال لی گئیں۔
ایدھی حکام کے مطابق لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے حب سول اسپتال لے جائی گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ندی میں ڈوبنے والے تینوں دوست بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے رہائشی تھے جن کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔
دریں اثنا منگھوپیر نیا ناظم آباد کے قریب گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفیہ کی شناخت 6 سالہ حنا کے نام سے کی گئی، بعدازاں ورثا لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اتفاقی بتایا جارہا ہے، بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ زیرزمین پانی کے ٹینک میں جاگری جس کا ڈھکنا نہیں تھا۔