یواے ای میں ٹی20 سیریز بیٹنگ کا فلاپ شو ثابت
واحد ففٹی عماد وسیم نے بنائی،مجموعی 95رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی رہے
یواے ای میں ٹی 20 سیریز بیٹنگ کا فلاپ شو ثابت ہوئی جب کہ واحد ففٹی عماد وسیم نے بنائی۔
شارجہ میں افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستانی بیٹنگ جدوجہد کرتی نظر آئی، صرف ایک ففٹی عماد وسیم نے بنائی،آل راؤنڈر 95رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی رہے، اس میں سے 64رنز ناٹ آؤٹ انھوں نے دوسرے میچ میں اسکور کیے، ایوریج 47.50 بھی سب سے بہتر رہی۔
دوسرے نمبر پر شاداب خان نے 72رنز بنائے، سب سے بڑی اننگز 32کی رہی،صائم ایوب 66رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،طیب طاہر نے39 جبکہ افتخار احمد نے ایک میچ میں 31رنز اسکور کیے،عبداللہ شفیق 2میچز میں کھاتہ نہیں کھول سکے، تیسرے میں 23رنز بنائے، محمد حارث صرف 22رنز بناسکے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا
آل راؤنڈرز میں محمد نواز 2میچز میں صرف 5رنز اسکور کرسکے، فہیم اشرف نے ایک اننگز میں 2رنز بنائے۔بولرز میں احسان اللہ نے عمدہ کارکردگی سے روشن مستقبل کی نوید سنا دی،پیسر 11.50کی ایوریج سے 6شکار کرتے ہوئے دونوں ٹیموں میں سب سے کامیاب بولر رہے، ان کی بہترین بولنگ 29 رنز کے عوض 3وکٹیں رہی۔
افغان بولر فضل حق فاروقی 5وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،شاداب خان نے 17.33کی اوسط سے 3شکار کیے،تینوں وکٹیں انھوں نے تیسرے میچ میں حاصل کیں،بدلے میں صرف 13رنز دیے،عماد وسیم نے 20.50کی ایوریج سے 2شکار کیے،زمان خان 30.50کی اوسط سے 2وکٹیں حاصل کرپائے۔
نسیم شاہ آؤٹ آف فارم نظر آئے اور 2میچز میں 66رنز دے کر ایک شکار کیا، محمد نواز نے 2مقابلوں میں 27رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے،وسیم جونیئر نے واحد میچ میں 13رنز دے کر ایک شکار کیا۔