چائے مصالحوں اورخشک میوہ جات کی درآمدات میں کمی ریکارڈ
چائے میں 6.54فیصدکمی ،ملک میں بغیر پسی گندم کی درآمدات میں 16.36 فیصد اضافہ
رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.54 فیصد کم ہوئی ہیں۔
ادارہ شماریات کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری 2022-23 کے دوران تقریباً 159,552میٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جس کی مالیت 396.449 ملین ڈالر تھی۔
زیر جائزہ مدت کے دوران مصالحہ جات کی درآمدات میں بھی 34.31 فیصد کی کمی واقع ہوئی کیونکہ یہ 104.158 ملین ڈالر مالیت کے 102,898 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 158.560 ملین ڈالر لاگت کی 102,869 میٹرک ٹن کی درآمدات تھیں۔
زیر جائزہ مدت کے دوران خشک میوہ جات اور گری دار میوے کی درآمدات میں 43.43 فیصد کمی واقع ہوئی اور یہ 35,448 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی جس کی مالیت 26.895 ملین ڈالر ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 70,045 میٹرک ٹن کی درآمدات 47.702 ملین ڈالر تھیں۔
ملک میں بغیر پسی ہوئی گندم کی درآمدات میں 16.36 فیصد اضافہ ہوا اور 2.202 ملین میٹرک ٹن سے زائد اناج درآمد کیے گئے جن کی مالیت 875.919 ملین ڈالر تھی۔ ادھر ملک میں ایک ہزار سی سی سے کم پاور کی کاروں کی فروخت میں 39 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔