پی سی بی نے یاسر عرفات کو بالنگ کوچ کے خواب دِکھا کر باہر کردیا
نئی ٹیم مینجمنٹ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل، سابق کرکٹر کا نام ہی شامل نہیں، ذرائع پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لیول فور کوچ یاسر عرفات سے ہاتھ کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے تاہم مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے خواب دکھانے کے بعد عین وقت پر یاسر عرفات کو باہر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے پی سی بی نے نئی ٹیم مینجمنٹ کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے اور مکی آرتھر کے کنسلٹنٹ ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر معاہدہ عمل میں آگیا ہے جس کے بعد مشاورت سے ٹیم مینجمنٹ کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے۔
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر مورنی مورکل کو بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جارہی ہے۔ گرانٹ بریڈ برن ہیڈکوچ کی طورپر کام کریں گے۔ اینڈریو پیوٹک کو بیٹنگ کوچ کا عہدہ ملے گا، کلف ڈیکن فزیو جبکہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈرائکس سائمن ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: کیویز سے سیریز؛ پی سی بی اس بار تجربات سے گریز کرے گا
مورنی مورکل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے تاہم وہ بعد میں ٹیم جوائن کریں گے، مکی آرتھر کی بھی اگلے ہفتے کچھ وقت کے لیے پاکستان آمد کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز چودہ اپریل سے شروع ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر نے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے، یاسر عرفات