ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس خواجہ برادران کیخلاف نیب ریفرنس واپس

کیس میں جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں، کیوں کہ جرم ہے ہی نہیں، عدالت بریت کی درخواستیں منظور کرے، وکلا کے دلائل

(فوٹو فائل)

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

خواجہ برادران کی جانب سے ریفرنس میں بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے نیب ترامیم کے تحت پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس نیب کو واپس بھیجا۔


قبل ازیں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے، جہاں ان کے وکیل نے بریت کی درخواستوں پر دلائل دیے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نہ پیراگون کے شئیر ہولڈرز ہیں نہ اسپانسر اور نہ ہی ڈائریکٹر۔ اس کیس میں جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں ہے کیوں کہ جرم ہی نہیں ہے ۔ابھی تک نیب کے جتنے بھی گواہ ریکارڈ ہوئے ہیں، وہ کچھ بھی ریکارڈ پر نہیں لا سکے۔ عدالت دونوں کی بریت کی درخواستوں کو منظور کرے۔

احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے شریک ملزمان فرحان ، ندیم ضیا اور عمر ضیا کی بریت کی درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کیا۔
Load Next Story