پشاور رمضان المبارک میں آٹا 500 روپے تک مہنگا ہوگیا شہری پریشان
چند روز میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2700 روپے سے 3300 روپے تک جا پہنچی، انتظامیہ کارروائی میں ناکام
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت شہر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، جس نے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔
شہر میں سپرفائن 20 کلو آٹے کی قیمت 3300 روپے جب کہ مکس آٹے کی قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 500 روپے تک کے اضافے نے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔
پشاور میں ایک کلو آٹے کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رمضان المبارک سے ایک روز قبل تک 20 کلو آٹے کی قیمت 2700 روپے تھی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی ہمیشہ کی طرح ضلعی انتظامیہ غائب اور لمبی تان کر سو چکی ہے جب کہ شہریوں کی ذہنی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔