عامر لیاقت ویڈیوز کیس دوبارہ بیان کی درخواست پر ایف آئی اے اور مدعیہ کو نوٹس جاری
ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے مدعیہ کا بیان دوبارہ بلاکر قلمبند کروانے کی درخواست دائر کر دی
جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی نے معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں دوبارہ بیان کی درخواست پر ایف آئی اے اور مدعیہ کو نوٹس جاری کردیئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزمہ دانیہ شاہ کے وکیل نے مدعیہ کا بیان دوبارہ بلاکر قلمبند کروانے کی درخواست دائر کر دی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ مدعیہ سے ہم نے اس کیس کے حوالے سے مزید سوالات کرنے ہیں ہمیں دوبارہ بیان قلمبند کروانے کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے دوبارہ بیان کی درخواست پر ایف آئی اے اور مدعیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔