کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 56 پیسے مہنگی جبکہ ملک بھر کے صارفین کیلیے فی یونٹ قیمت میں 6 پیسے کمی ہوگی، نیپرا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) شہر قائد کے صارفین کیلیے بجلی مہنگی جبکہ ملک بھر کیلیے سستی کرنے کی منظوری دے دی،
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی چھپن پیسے فی یونٹ مہنگی اور باقی کمپنیوں کے لیے چھ پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی، نیپرا اتھارٹی کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔
نیپرا نے کے الیکڑک اور سرکاری بجلی کمپنیوں کی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر الگ الگ سماعتیں کیں، سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایاکہ فروری میں کے الیکڑک نے اپنے وسائل سے 48 روپے 55 فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9.05 روپے فی یونٹ رہی۔
نیپرا نے سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کی مںظوری دے دی تاہم اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی، سرکاری بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کے دوران نیپرا حکام نے بتایاکہ فروری میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 ارب 55 کروڑ روپے لا اضافی بوجھ پڑا، ٹرانسمیشن لائن کے مسائل کی وجہ سے 5 ارب 6 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
چئرمین نیپرا نے کہا کہ تھرکول سے ٹرانسمشن لائن نہ ہونے سے مہنگے پلانٹس چلانا پڑے نیپرا نے ترسیلی لائنوں کی تعمیرنہ ہونے کے معاملے پراین ٹی ڈی سی سے تین دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی ۔