وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی پہلی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

’منی بیک گارنٹی‘ کو عیدالفطر کے موقع 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا

(فوٹو : فائل)

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی ڈیبیو فلم 'منی بیک گارنٹی' کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں مداح وسیم اکرم کی اداکاری کو دیکھ سکتے ہیں۔

'منی بیک گارنٹی' میں وسیم اور شنیرا کے ساتھ پاکستانی سپراسٹار فواد خان، مرزا گوہر رشید، شہریار منور، مانی، میکال ذوالفقار اور دیگر شامل ہیں۔

میکال ذوالفقار نے 'منی بیک گارنٹی' کا تازہ ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Mikaal Zulfiqar (@mikaalzulfiqar)






فلم کو ہدایت کاری پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے دی ہے اور یہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھرلر ہے۔

'منی بیک گارنٹی' کو عیدالفطر کے موقع 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم متعدد ٹی وی اشتہاروں میں کام کرچکے ہیں اور 'منی بیک گارنٹی' ان کے شوبز کیریئر کا باقاعدہ آغاز ہے۔
Load Next Story