اداکارہ حنا بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے پہنچ گئیں

حنا بیات اپنا رمضان ان لوگوں کے ساتھ گزار رہی ہیں جو چند ہفتے قبل تباہ کن زلزلے سے متاثر ہوئے تھے

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے پہنچ گئیں۔

حنا بیات نے اپنا رمضان ان لوگوں کے ساتھ گزارنے کے لیے ترکی اور شام کا دورہ کیا جو چند ہفتے قبل زلزلے کے تباہ کن سلسلے سے متاثر ہوئے تھے تاکہ ان کی امداد کی جاسکے۔

اداکارہ نے اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مقامی لوگوں کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں انہیں امدادی سامان تقسیم کرتے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Hina Khwaja Bayat (@hinakhwajabayatofficial)




حنا بیات نے ان تصاویر کے کیپشن میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکی سے شام روانہ ہونے پر راستے کا احوال بتاتے ہوئے لکھا کہ یہاں جنگ کے باعث سالوں سے خیموں میں رہنے پر مجبور متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے کے منتظر ہیں۔



 


 

 

View this post on Instagram

 


A post shared by Hina Khwaja Bayat (@hinakhwajabayatofficial)


اداکارہ نے بتایا کہ زیتون کے باغات میں دور دور تک بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں کی قطاریں ہی قطاریں موجود ہیں جو اپنے ملک میں ہوتے ہوئے بھی بےگھر ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Hina Khwaja Bayat (@hinakhwajabayatofficial)




یاد رہے کہ اداکارہ نے یہ دورہ ایس کے ٹی (Spreading Kindness Together) ویلفیئر کے تحت کیا ہے جوکہ برطانیہ میں قائم ایک خیراتی ادارہ ہے اور پوری دنیا کے قدرتی آفات اور جنگ سے متاثرہ مسلمانوں کے لیے امدادی کوششوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
Load Next Story